• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شہزاد رائے نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا
شہزاد رائے نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا

معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے مداحوں کو اپنی فٹنس کا راز بتادیاہے۔

شہزاد رائے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیوکو پہلی نظر دیکھنے پر یقیناََ تمام صارفین بہت حیران ہوں گے کہ  شہزاد رائے بغیر کسی سہارے کے زمین سے ذرا فاصلے پر لٹکے ہوئے مراقبہ کررہے ہیں۔

لیکن زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جیسے ہی اس ویڈیو میں ایک بچہ اپنی انٹری دے گا تو آپ کو بھی اندازہ ہوجائے گا کہ شہزاد رائےکی یہ ویڈیو زمین پر لیٹے ہوئے مراقبہ کرنے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے اس انداز سے بنائی ہے کہ سب کو لگے کہ شاید اُن کے پاس یہ حیران کُن صلاحیت ہے کہ وہ اس طرح سے چند منٹ ورزش کرسکتے ہیں۔

گلوکار کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا اور اس دلچسپ ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کچھ صارفین نے تو اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی نظر دیکھ کر تو ہم بہت حیران ہوئے کہ شاید یہی شہزاد رائے کی اتنی زبردست فٹنس کا راز ہے۔

خیال رہے کہ شہزاد رائے سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وہ ابھی تک اتنے فٹ کس طرح نظر آتے ہیں۔ 


انٹرٹینمنٹ سے مزید