• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر، اقراء سے دوسری شادی کی اجازت لینے لگے

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

کامیڈین اداکار یاسر حسین اہلیہ اقراء عزیز سے دوسری شادی کی اجازت لینے لگے۔

اداکار یاسر حسین  نے حال ہی میں وجاہت رؤف کے شو ’وائس اوور مین‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ کوشش کر چکے ہیں لیکن اقراء دوسری شادی کی اجازت نہیں دے رہیں۔

میزبان نے یاسر سے سوال کیا کہ ’اقراء حسین اگر انہیں تین شادیوں کی  اجازت دے دیں تو وہ کن خواتین سے شادی کریں گے؟‘

 جواب میں یاسر نے کہا کہ اقراء کبھی اجازت نہیں دے گی کیونکہ میں نے ایک دو بار دوسری شادی کی بات کی تو اُس نے صاف انکار کردیا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یاسر حسین نے یہ بھی کہا کہ  اگر اقراء اجازت دے بھی دیتی ہے تو مجھے آج تک ایک ہی شادی کے لیے موزوں خاتون ملی جس سے میں نے شادی کرلی۔

خیال رہے کہ دسمبر 2019 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ برس 23 جولائی کو  بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

جوڑے نے بیٹے کا نام کبیر حسین رکھا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید