• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز نے بالآخر بیٹے کا چہرہ دِکھا دیا

فوٹو، اقراء عزیز انسٹاگرام
فوٹو، اقراء عزیز انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش کے 5 ماہ بعد اس کا چہرہ دِکھا دیا۔

اداکارہ اقراء عزیز نے بیٹے کی ایک دلکش تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کہا کہ کبیر حسین سے آپ سب بھی ملاقات کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ہمارے دل خوشی سے لبریز ہیں تو ہم نے سوچا کہ آپ سب کے ساتھ کبیر حسین کی تصویر شیئر کی جائے ۔

اداکارہ نے بتایا کہ کبیر حسین کو آج دنیا میں آئے 5 ماہ مکمل ہوگئے لیکن یہ تصویر جب لی گئی تب کبیر حسین 3 ماہ کے تھے۔

اقراء عزیز کی جانب سے بیٹے کی تصویر کے سامنے آنے کے کچھ دیر بعد ہی اس پوسٹ کو پسند کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔

کمنٹ سیکشن میں بھی اداکار جوڑی کے مداح کبیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور تعریفیں کرنے میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس 23 جولائی کو اقراء اور یاسر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن جوڑے نے بیٹے کا چہرہ مداحوں کو نہیں دکھایا تھا۔

یاسر سے متعدد بار بیٹے کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ بچے کی نانی اجازت نہیں دیتیں۔

تازہ ترین