• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے سابق مایہ ناز فٹبالر مائیکل اوون نے کہا ہے کہ وہ پہلی بار پاکستان آکر بہت خوش ہیں، یہاں نوجوان فٹ بالرز کودیکھ کر خوشی ہوئی۔

سابق انٹرنیشنل اسٹار نے گیند کو کک لگاکر این ای ڈی یونیورسٹی میں ساکر سٹی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر مائیکل اوون نے کہا کہ ساکر سٹی ماڈل کا پہلی بار سنا تو بہت تجسس ہوا۔

انگلینڈ کے مشہور فٹبالر مائیکل اوون تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، آج وہ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی پہنچے، جہاں جامعہ کے وائس چانسلر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

مائیکل اوون نے کہا کہ انہیں پہلی بار پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، انہوں نے لوگوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں نوجوان فٹ بالرز کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، جب پہلی بار انہوں نے ساکر سٹی منصوبے کا سنا تو بہت تجسس ہوا۔

مائیکل اوون نے کہا کہ یہ نوجوانوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ فٹ بال میں اپنا نام بنائیں، پاکستان میں یہ کھیل کافی مشہور ہے۔

اس موقع پر مائیکل اوون نے گیند کو کک لگا کر ساکر سٹی کا افتتاح بھی کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید