• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اسرائیل پر حملے کے لیے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملے کے لیے ایٹم بم بنا رہا ہے۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران سے اسرائیل کے وجود کو خطرات لاحق ہیں،  اس بار اسرائیل ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا۔ 

نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ وہ ’کام ختم کرنے کو تیار‘ ہیں۔ نیتن یاہو نے ان خبروں کی تردید کی کہ اکتوبر کے آغاز میں ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے روک دیا تھا۔ 

خبر آئی تھی کہ اسرائیلی فوج نے 10 اور 11 اکتوبر کو ایران پر حملے کی تیاری کرلی تھی، لیکن ٹرمپ نے مڈٹرم سے پہلے اسرائیل کو حملے سے روک دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید