• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصدق عباسی کو معاون خصوصی برائے احتساب بنانے کا فیصلہ


سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے احتساب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ مصدق عباسی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفیٰ منظور کر لیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے شہزاد اکبر کا بطور مشیرِ داخلہ و احتساب استعفیٰ 24 جنوری سے منظور کیا گیا ہے۔

صدرِ مملکت کی منظوری کےبعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبر کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبر نے 2 روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

اسی روز وزیرِ اعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ امید ہے عمران خان کی زیرِ قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید