• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان کرکٹر راشد خان، رحمن اللّٰہ گرباز کراچی پہنچ گئے

افغانستان کے اسپنر راشد خان اور بیٹر رحمن اللّٰہ گرباز کراچی پہنچ گئے ہیں۔

دونوں افغان کرکٹرز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔

پی ایس ایل میں راشد خان لاہور قلندرز اور رحمن اللّٰہ گرباز اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے۔

دونوں افغان کرکٹرز 3 روزہ آئیسولیشن اور 2 نیگیٹو کورونا ٹیسٹ کے بعد اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

راشد خان اور رحمن اللّٰہ گرباز افغانستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سیریز کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید