• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جیت پر ٹیم کو عمرہ کرانے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 7واں سیزن جیتنے پر عمرہ ادائیگی کا اعلان سامنے آیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے ٹائٹل اسپانسر کے عہدیداروں نے کراچی میں ہونے والی تقریب میں بڑا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 7 جیتے گی تو اسے عمرہ کی ادائیگی کروائی جائے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ٹیم ضرور کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمر اکمل گزشتہ دنوں کوویڈ کا شکار تھے، جس کی وجہ سے پریکٹس میں حصہ نہ لے سکے، اب ان کا آئسولیشن مرحلہ مکمل ہوگیا ہے وہ جلد میدان میں نظر آئیں گے۔

ندیم عمر نے مزید کہا کہ عمر اکمل کو پی ایس ایل میں سنجیدگی سے اپنا ٹیلنٹ دکھانا ہوگا تاکہ مستقبل کیلئے ان کی راہیں کھلی رہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی سالی کے انتقال کی وجہ سے ببل سے باہر نکلے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید