• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مسائل کے حل پرسنجیدہ توجہ نہیں دے رہی‘ جمعیت ن

کوئٹہ( این این آئی)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ شدیدترین سردی میںبھی کوئٹہ شہروگردونواح کے علاقوں میں سوئی گیس تک میسر نہیں جدید دور میں بھی بلوچستان لاوارث صوبہ ہے یہاں کے عوام آج بھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حتیٰ کہ لوگ اپنے وسائل سے بھی محروم ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کے دعوے سن سن کر عوام تھک چکے ہیں تعلیم صحت تودور کی بات لوگ پینے کے پانی تک سے محروم ہیں حدود روزگار بھی لوگوں سے چھینناجارہاہے مسائل کے حل پرحکومت سنجیدہ توجہ نہیں دے رہی ۔
کوئٹہ سے مزید