• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

41 فیصد پاکستانی کورونا کیخلاف کارکردگی سے مطمئن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گیلپ پاکستان نے کورونا وائرس سے متعلق عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

گیلپ سروے میں 41 فیصد پاکستانیوں نے کورونا کیخلاف حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا اظہار کیا ہے جبکہ 29 فیصد لوگوں نے کارکردگی سے غیرمطمئن ہونے کا بتایا ہے۔

سروے کے مطابق حکومتی اعلانات کے باوجود 61 فیصد پاکستانی کورونا کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں، انہوں نے کورونا سے لاحق خطرات کو مبالغہ آرائی پر مبنی قرار دے دیا۔

گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں 32 فیصد شہری کورونا کے خطرات کو حقیقی سمجھتےہیں جبکہ کورونا کو غیرملکی سازش قرار دینے والے پاکستانیوں کی شرح 49 فیصد سے گھٹ کر 41 فیصد ہوگئی ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق کورونا وائرس کے خاتمے کے سوال پر 25 فیصد پاکستانیوں نے انکشاف کیا کہ کورونا تو ملک سے کب کا ختم ہوچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید