• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز کے محمد عامر کی میچ میں شرکت مشکوک


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن  7 کے افتتاحی میچ میں ہوم ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر انجری کا شکار ہیں، ان کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

ذرائع  کا بتانا ہے کہ محمد عامر نے پریکٹس میچ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ 7 کے لیے میدان سج گیا ہے، رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج کراچی میں منعقد ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا پہلا ٹاکرا بابر اعظم کی کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

شائقین کو بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں کے لاٹھی چارج کا انتظار ہے۔

این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں دوسرے مرحلے کیلئے تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید