• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ مونی رائے نے اپنے قریبی دوست سورج نمبیار سے شادی کرلی۔

مونی رائے نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن کے لیے جنوبی بھارتی دلہنوں کی طرح ملبوس دکھائی دیں، انہوں نے روایتی سفید اور سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کررکھی تھی۔

اداکارہ نے جیولری کے لیے سونے کی چوڑیاں، چوکر ہار، مانگ ٹیکا، کمربند اور اپنے بالوں کے لیے اصلی پھولوں کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب دولہے سورج نے دھوتی کے ساتھ بھورے رنگ کے کُرتے کا انتخاب کیا۔


مونی رائے نے شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’آخر کار میں نے سورج کو پا ہی لیا، ہم نے آخر کار شادی کرلی۔‘

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست بھی کی۔


مونی رائے کی شادی کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ، ارجن بجلانی نے نوبیاہتا جوڑے کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں سورج اپنی نئی نویلی دلہن سے نظریں نہیں ہٹا پارہے۔

انہوں نے پوسٹ کو  ’مسٹر اینڈ مسز نمبیار‘ کا کیپشن دیا۔

واضح رہے کہ مونی رائے کے ہونے والے شوہر ایک بینکر ہیں اور وہ دبئی میں مقیم ہیں تاہم شادی کیلئے وہ ان دنوں بھارت میں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید