• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوگنڈا میں بدمست ہاتھی نے سعودی سیاح کو کچل ڈالا

افریقی ملک یوگنڈا میں سیاحت کے لیے جانے والے سعودی عرب کے ایک شہری کو ہاتھی نے کچل دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ  کے مطابق یوگنڈا میں جنگلی حیات کے محکمے نے گزشتہ روز اس واقعے کی اطلاع دی۔

یوگنڈا کے حکام کے مطابق مذکورہ سعودی سیاح موریشسن فالز پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ آیا ہوا تھا کہ اس دوران ایک ہاتھی اچانک غصے میں آگیا اور سیاح کو اس نے کچل ڈالا جس کے باعث فوری طور پر اس کی موت واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید