• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا ملتان گیریژن کا دورہ، سدرن کمانڈ وار گیمز سیشن میں شرکت


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور سدرن کمانڈ وار گیمز کے جاری سیشن میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وار گیمز کا مقصد میدانِ جنگ کے اُبھرتے چیلنجز کے خلاف آپریشنل پلانز کا جائزہ لینا ہے۔

آرمی چیف نے وار گیمز کے شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت اور کاوشوں کو سراہا۔ 

انہوں نے مستقبل کی جنگوں کے چیلنجز میں کامیابی کے لیے ذہنی اور جسمانی تیاریوں کی اہمیت پر زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید