پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس کا انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔
ہیمپشائر کاؤنٹی نے اعلان کیا ہے کہ محمد عباس کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آغاز میں کم از کم پہلے دو ماہ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
حالیہ معاہدے کے بعد محمد عباس مسلسل دوسری مرتبہ ہیمپشائر کی جانب سے کھیلیں گے، اس حوالے سے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہیمپشائر کاؤنٹی کو دوبارہ جوائن کرنے پر خوش ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے گزشتہ برس بھی ہیمپشائر کی جانب سے کھیلنا اچھا لگا تھا، مجھے امید ہے کہ کاؤنٹی کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کروں گا۔