• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایکسپو : قرآن پاک کا سب سے بڑا نسخہ دیکھ کر ملالہ تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں


نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی  پویلین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کے نسخے کو پسند کرتے ہوئے کاریگروں کی صلاحیتوں کو سراہا۔

ملالہ یوسفزئی نے فیملی کے ہمراہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین میں وقت گزارا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پویلین میں فیملی کے ساتھ آکر بہت مزا آیا۔

 ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پاکستانی آرٹسٹوں کا قرآن حکیم کے انمول نسخہ نے پویلین میں چارچاند لگادیے ہیں، اپنے آرٹ ورک کو دیکھ کر پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ دبئی ایکسپو میں  پاکستان پویلین کا کھانا کھایا، گلاب جامن، گاجر کا حلوہ کھا کر لطف دوبالا ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید