پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل7 کے دوسرے میچ سے متعلق کہا ہے کہ پشاور زلمی کی جیت کا سہرا تمام لڑکوں کو جاتا ہے، کوئٹہ کی ٹیم میں اعتماد کی کمی نظر آئی۔
جیو نیوز کے پروگرام’’جشن کرکٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا زلمی کو پریشان ہونا چاہیے، کوئٹہ نے اس بار تجربہ کار کھلاڑی کھلائے ہیں۔
اسی پروگرام میں پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے بھی شرکت کی اور پی ایس ایل 7 سے متعلق بات کی۔
عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ شعیب ملک میرے پسندیدہ کھلاڑی اور پرانے دوست ہیں۔ شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ اچھا رہا، وہ مجھ سے فوٹو شوٹ میں ٹپس لیتے تھے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری فلم آج ریلیز ہونی تھی جو سینسر بورڈ نے روک دی، کراچی میں پریمیئر کے بعد لوگوں نے شکایات کیں۔
عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے محبت ہوئی لیکن شادی نہیں ہوسکی، مہوش حیات کو ایوارڈ میرٹ پر ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 80 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے۔