پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل سیون) کے میچز میں 12 سال سے کم عمر شائقین کے داخلوں کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بچوں کیلئے خریدے جانے والے ٹکٹس ری فنڈ کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے سے قبل شروع ہوچکی تھی، جب ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی اس وقت سو فیصد تماشائیوں کی اجازت تھی۔
ٹکٹس ری فنڈ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ری فنڈ کی سہولت سے 30 جنوری رات بارہ بجے تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہے۔