• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایچ ایس اسٹاف کیلئے3فروری تک ویکسین لگوانالازمی

سٹیفورڈ(مریم فیصل)این ایچ ایس انگلینڈ کے اسٹاف کے لئے لازمی ہے کہ وہ تین فروری سے پہلے کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لازمی لگوالیں بہ صورت دیگر انھیں ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے ۔ اعدا دو شمار کے مطابق تقریبا اسی ہزار ایسا عملہ ہے جس نے ایک بھی ڈوز نہیں لگوائی ہے جبکہ گورنمنٹ کے حالیہ قواعد کے مطابق مریضوں کی حفاظت کے لئے یہ عملہ کا فرض ہے کہ وہ ویکسین ضرور لگوائیں ۔ ویکسین نہ لگوانے والا عملہ اسے درست نہیں مان رہا اور اس کا موقف ہے کہ یہ ان کی اپنی مرضی ہونا چاہیے کہ وہ ویکسین لگوانا چاہتے ہیں یا نہیں ۔ یوکے کی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق ویکسین سے نہ صرف شدید بیمار ہونے اور دوسروں کو وا ئرس منتقل کرنے کی صلا حیت میں بھی کمی ہوتی ہے ۔ ڈپار ٹمنٹآف ہیلتھ اور سوشل کئیر کے مطابق تین فروری کی ڈیڈ لاین میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے کیونکہ مریضوں کی صحت کے لئے ضروری ہے کہ عملہ ویکسین ضرور لگوائے ۔

یورپ سے سے مزید