برمنگھم (پ ر)جہلم کے معروف قانون دان اور بار کونسل کے سابق سیکرٹری جنرل چوہدری حلیم رسول کے اعزاز میں برمنگھم کی سماجی شخصیت چوہدری منیر حسین نے استقبالیہ دیا جس میں چوہدری محمود اقبال، چوہدری ہمایوں سلیم ، چوہدری افضال محمود، ملک خالد اقبال، ڈاکٹر یاسر بیگ، مرزا عمران ، چوہدری عمران عزیز ، چوہدری رضوان عزیز ، چوہدری اشتیاق، مرزا عامر اور دیگر نے شرکت کی۔شرکاء نے چوہدری حلیم رسول کی جہلم میں اپنے گاؤں سعیلہ کے لیے سماجی خدمات پر شکریہ ادا کیا بالخصوص صاف شفاف سعیلہ اور رمضان میں سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو بڑی کامیابی قرار دیا ۔مقررین نے چوہدری حلیم کو نوجوانوں کیلئے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ علاقہ کی فلاح و بہبود کے لیے بھی قابل ذکر سرگرمیاں جاری رکھیں جو کہ قابل ستائش قدم ہے۔ اس موقع پر چوہدری منیر حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ علاقہ کی فلاح و بہبود کے لیے بڑھ چڑھ کر مالی تعاون جاری رکھیں گے۔