• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی سے متعلق بھائی نے کیا کہا؟

لاہور قلندرز کےکپتان شاہین آفریدی کے بھائی آکاش آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی کپتانی کا بڑا موقع ملا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آکاش آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی کے ساتھ سینئرز اور تعاون کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا میچ لاہور قلندرز جیتے گی، شاہین آفریدی بھی بہت خوش اور پُرجوش ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں آج لاہور قلندرز کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز سے ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 پر شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

27 جنوری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید