• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19 سالہ ٹینس پلیئر ایما رادوکانو اپنے فین سے پریشان


برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما ریڈو کانو اُن کا پیچھا کرنے والے فین کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہوگئیں، تعاقب کرے والا فین 35 سالہ شادی شدہ امریت مگر ہے۔

 سرپھرا فین ایما کے گھر تک پہنچ گیا، فین نے ایما کیلئے تحائف اور نوٹس بھی چھوڑے، یہاں تک کہ ایما کے گھر کے سامنے موجود گارڈن میں درخت کو کرسمس لائٹس سے بھی سجا ڈالا لیکن حد یہاں پوری نہ ہوئی، بلکہ اس نے ایما کا جوتا سمجھ کر ان کے ابا کا جوتا بطور سووینئر چرالیا۔

 فین کو حراست میں لیے جانے کے بعد اس کے پاس سے جوتا برآمد کرلیا گیا۔

ایما کا پولیس کو کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے انہیں لگتا ہے کہ ان کی آزادی ان سے لے لی گئی ہے۔

 فین کو جب معلوم ہوا کہ وہ ایما کی پریشانی کا باعث بنا تو اس نے شرمندگی کا اظہار کیا۔

مذکورہ فین کو عدالت اگلے ماہ سزا سنائے گی، جبکہ فی الوقت اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید