• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب صوبے کیلئے ہمارے پاس اکثریت نہیں، شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے۔

ملتان میں تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام تحریک انصاف کا منشور ہے، لیکن ہمارے پاس صوبہ بنانے کے لیے دو تہائی اکثریت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی حکومت کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، عمران خان بطور وزیر اعظم آئینی مدت پوری کر یں گے، عام انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائی پر یقین رکھتے ہیں، پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو اعتراض ہے کیونکہ اس نظام سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید