• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کیلئے پشاور ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ


ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے دائر درخواست پر پشاور  ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ پی ٹی اے نے رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق اب تک 2 کروڑ 89 لاکھ 35 ہزار 34 غیر اخلاقی ویڈیوز ٹک ٹاک سے ہٹادی گئی ہیں۔

پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والے 14 لاکھ 65 ہزار 612 اکاؤنٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔

ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے دائر درخواست پر ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے۔

 عدالت نے متعلقہ حکام کو ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد روکنے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں۔

پی ٹی اے کی رپورٹ کے  مطابق اب تک 2 کروڑ 89 لاکھ 35 ہزار 34 غیر اخلاقی ویڈیوز ہٹادی گئی ہیں جبکہ 14 لاکھ 65 ہزار 612 اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے۔

 تحریری حکم نامے  میں کہا گیا ہے کہ غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوتی ہے لیکن ان کو سزا نہیں ملتی جس کی وجہ سے وہ دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہیں۔

حکم نامے  میں کہا گیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پی ٹی اے اس ایکسرسائز کو جاری رکھے جو غیر اخلاقی مواد شیئر کرتا ہے اسی وقت اس کو بلاک کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید