• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے سبب ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی۔

حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے ہونٹوں کی حالت بگڑی ہوئی ہے۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ’اُنہیں کافی عرصے سے لِپ فلر (ہونٹوں کی سرجری) کا شوق تھا اور اس کے لیے وہ لندن کی ایک کلینک گئیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’سرجری کے دوران، جب ایک طرف کے ہونٹ کی سرجری ہوگئی تو انہیں فون کال آئی جس میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے اُن کے  اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی بینکوں کو اس حوالے سے خط بھی لکھے ہیں۔‘

حریم شاہ نے کہا کہ ’دورانِ سرجری اکاؤنٹس منجمد ہونے کا سن کر بہت پریشان ہوگئی تھی لہٰذا میں ادھوری سجری چھوڑ کر اسٹریچر سے اُٹھ گئی۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے یاد تھا کہ میرے ہونٹوں کی سرجری ہو رہی ہے تاہم اکاؤنٹس منجمد ہونے کی وجہ سے سرجری ادھوری ہی چھوڑ دی۔‘

واضح رہے کہ حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے پاکستانی بینکوں میں 2 بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں ایک کھاتہ بینک آف پنجاب کی لاہور برانچ میں ہے جبکہ دوسرا اکاؤنٹ حبیب بینک کی کراچی برانچ میں ہے۔

ایف آئی اے حکام نے فضا حسین عرف حریم شاہ کے دونوں بینک اکاؤنٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کیے جانے کے لیے یہ خط لکھا ہے۔

حریم شاہ نے چند دن پہلے لندن پہنچ کر غیر ملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں حریم شاہ کے پاس بھاری غیر ملکی کرنسی دیکھی جا سکتی ہے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لے کر بیرونِ ملک گئی ہیں، ویڈیو میں پاکستانی اداروں کا تمسخر بھی اڑایا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید