ملتان میں 15 جنوری کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع میٹل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ملتان میں 15 جنوری کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع 1 میٹل فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا ، واقعہ میں فیکٹری میں کام کرنے والا ایک چائنیز باشندہ زونگ شنگ ہلاک ہو گیا جبکہ ایک چائینز باشندہ سمیت 11 فیکٹری ورکرز بے ہوش ہو گئے تھے ۔
محکمہ ماحولیات نے واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے فیکٹری مالکان کی غفلت پر فیکٹری کو سیل کر دیا ۔
تحقیقات کے مطابق فیکٹری میں سیفٹی اقدامات نہ ہونے پر اسے گزشتہ سال 20 اگست کو ہی سیل کر دیا گیا تھا تاہم فیکٹری مالکان سیل شدہ فیکٹری کو غیر قانونی طور پر چلا رہے تھے ۔