• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا شرح 12.46 فیصد، مزید 29 اموات


پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، یہاں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جن کی شرح 12 اعشاریہ 46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 978 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 29 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 12 ہزار 19 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 248 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 46 فیصد ہو گئی


ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 5 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 455 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 88 ہزار 738 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 64 ہزار 16 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 49 لاکھ 57 ہزار 306 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 17 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 175 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 7 لاکھ 48 ہزار 105 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 22 لاکھ 42 ہزار 425 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 40 ہزار 23 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 812 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 76 ہزار 420 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 151 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار 519 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 996 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 26 ہزار 473 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 979 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 37 ہزار 572 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 755 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 342 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 642 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 188 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید