• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ میں نابینا خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج ،5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

لیہ،کوٹ سلطان (نمائندہ جنگ،نامہ نگار) لیہ میں تیزاب سے متاثرہ نابینا خاتون سے اجتماعی زیادتی  کا مقدمہ درج کر لیا گیا وزیر اعلی پنجاب نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی،  جبکہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈی ایس پی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی  اطلاع کے مطابق تینوں ملزم یونس لٹی ، محمد خالداور محمد سلیم کو گرفتار کر لیا گیا،متاثرہ خاتون کے میڈیکل میں تاخیر ہونے پرلیڈی ڈاکٹر کیخلاف ایم ایس نے رپورٹ  دی ہے، گزشتہ سے پیوستہ روز   لیہ میں 3 افراد نے امداد  دلوانے کا جھانسہ دیکر تیزاب گردی کا شکار نابینا خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا اور   حالت غیر ہو نے پر ملزم اسے ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
تازہ ترین