• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر علی زیدی نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ آپ تو 27 کو نکلیں گے لیکن ہم سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف 26 کو ہی نکل آئیں گے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے بلاول بھٹو پر وار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے چیمپئن بنتے ہیں، اصل جمہوریت تو ہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ شیریں مزاری سے کہیں گے کہ بلاول بھٹو زرداری کو انسانی حقوق کی کمیٹی سے نکال دیں۔

علاوہ ازیں سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی و وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ کے ہر شہری کے دروازے پر دستک دینے جا رہے ہیں، صوبے کو ڈاکو راج سے آزادی دلوائیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ 2023 میں سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید