• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانتھا قتل کیس، وڈیوز کی فارنزک رپورٹ آگئی

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں کلوز سرکٹ کیمرا ریکارڈنگ کی فارنزک رپورٹ آگئی، سی سی ٹی وی کیمروں کی وڈیوز میں ایڈیٹنگ نہیں پائی گئی۔

رپورٹس کے مطابق وڈیوز کو عدالت میں بطور شواہد استعمال کیا جاسکے گا جبکہ موبائل فون سے بنی وڈیوز کی فارنزک رپورٹ آنا باقی ہے۔

مقدمے کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی۔ 79 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں ہجوم نے فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو تشدد کر کے قتل کردیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید