• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے سیشن کورٹ میں کیمپ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ نے ہائیکورٹ کے علاقائی بنچ کے قیام کیلئے احاطہ سیشن کورٹ میں ایک کیمپ لگایا اور 10بجے کے بعد تمام وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کئے رکھا کیمپ صدر بار وقار حسین بٹ ، سیکرٹری سید عمران حیدر نقوی کی قیادت میں لگایا گیا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے سیکرٹری بار عمران حیدر نقوی نے کہا کہ 23مئی سے لیکر 26مئی تک ہر روز صبح 10بجے تک وکلاء عدالتوں میں پیش ہونگے اس کے بعد سارا دن عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور اگر کسی وکیل نے اس پابندی کی خلاف کی تو اسکا بار لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وکلاء ہڑتال کو موثر بنا کر اس تحریک کو جان دار بنائیں۔
تازہ ترین