گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے، ریونیو عدالتوں میں انکے مقدمات تیزی سے نمٹائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اجلاس چیئرمین و ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کی زیر صدارت میں ہواجس میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور پولیس اور دیگر محکموں سے متعلقہ اوورسیز کے متعدد کیسز زیر غور آئے۔