• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کا نیا پراجیکٹ کس موضوع پر ہوگا؟

ہمایوں سعید، فائل فوٹو
ہمایوں سعید، فائل فوٹو 

معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنے نئے پراجیکٹ کے موضوع کے بارے میں سوچنا شروع کردیا ہے۔

ہمایوں سعید نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواتین  کےحق میں آواز اُٹھائی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ یہ جان کر مایوسی ہوئی کہ خاندانی دباؤ کی وجہ سے پاکستان میں 4 میں سے صرف 1 خاتون ڈاکٹر گریجویشن کے بعد اس شعبے سے منسلک رہتی ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’وہ اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئے پراجیکٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں‘

ہمایوں سعید نے اس حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ آئیے، خواتین کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دیں‘۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید