• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا کی اداس ریل سوشل میڈیا پر وائرل

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاک اسٹار اور معروف ڈیجیٹل انفلوئنسر جنت مرزا کی ایک اداس ریل نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ 

جنت مرزا کے سوشل میڈیا پر مجموعی طور پر تین کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، جس میں انسٹاگرام پر 6.2 ملین جبکہ ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالوورز شامل ہیں۔

جنت مرزا اپنی لپ سنک ویڈیوز، فوٹو شوٹس اور سوشل میڈیا پر بھرپور موجودگی کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں، ان کا تعلق ایک مضبوط خاندانی پس منظر سے ہے، ان کے والد مرزا انجم کمال ایک سینئر پولیس افسر ہیں، جبکہ ان کی بہنیں علیشبہ انجم اور سحر مرزا بھی ڈیجیٹل کریئیٹرز ہیں۔

واضح رہے کہ جنت مرزا کی 2023 میں معروف ڈیجیٹل کریئیٹر عمر بٹ سے منگنی ہوئی تھی، تاہم کچھ ہی عرصے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی، اس کے بعد سے دونوں کی جانب سے بالواسطہ پیغامات سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتے ہیں۔

حال ہی میں جنت مرزا نے ایک اداس ریل شیئر کی، جو عمر بٹ اور علینہ عامر کی مبینہ قربت کی خبروں کے دوران سامنے آئی، ریل میں جنت مرزا عجیب داستان ہے گانے پر لپ سنک کرتی نظر آئیں۔

جنت مرزا کی اس ریل کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، جہاں صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ یہ میرا پسندیدہ کپل تھا، انہیں الگ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ وہ اب تک عمر بٹ کو نہیں بھول پائی ہیں جبکہ ایک اور تبصرہ تھا کہ عمر صرف جنت کے ہی حقدار ہیں، کسی اور کے نہیں۔

کچھ صارفین نے جنت مرزا کی آنکھوں میں آنسو دیکھنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ وہ عمر بٹ کے بغیر اداس نظر آ رہی ہیں، جبکہ بعض نے یہ بھی لکھا کہ کبھی کبھی علیحدگی ہی بہتر ہوتی ہے اور اللّٰہ سب کو مزید مضبوط بنائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید