• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم نے ننھے مداح کا دن خوشگوار بنا دیا

فوٹو — انسٹاگرام
فوٹو — انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ننھے مداح کا دن خوشگوار بنا دیا۔

عاطف اسلم نے حال ہی میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کی بیٹی عائشہ تالپور کی بیٹی کی مہندی کی تقریب میں پرفارم کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم نے رئید حیات خان کو اسٹیج پر پرفارم کرنے کا موقع دے کر اسے اس کی زندگی کی ایک خوبصورت یاد دے دی۔

گلوکار کے ننھے مداح نے عاطف اسلم کا مشہور گانے ’عادت‘ کو اپنی آواز میں گا کر شرکاء کے دل جیت لیے۔

اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے اور عاطف اسلم کے ننھے مداح کی گلوکاری کی بھی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید