• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو، شعیب ملک کی سالگرہ پر اسٹار بیٹر کے بہترین شاٹس دیکھیں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر شعیب ملک آج اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسٹار بیٹر کی یادگار پرفارمنس شیئر کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے کچھ بہترین چھکے اور چوکے دکھائے گئے تھے۔

 شعیب ملک نے غیر معمولی پرفارمنسز دے کر بار بار ثابت کیا ہے کہ ایج صرف ایک نمبر ہے۔

شعیب ملک نے نومبر 2021 میں شائقین کرکٹ کو حیران کردیا تھا جب وہ  ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 50 رنز بنانے والے پاکستانی بنے تھے۔

شعیب ملک نے شارجہ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے دوران صرف 18 گیندوں پر 54 رنز بنائے تھے۔

آل راؤنڈر اب تک 446 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے مجموعی طور پر 11 ہزار 867 رنز بنائے اور 218 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید