اسلامیہ کالج پشاور میں دو طلباء تنظیموں میں جھڑپ ہوئی، تاہم پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کر کے طلباء کو منتشر کردیا۔
بتایا جاتا ہے کہ اسلامیہ کالج میں ایک طلباء تنظیم کا دو روزہ فیسٹیول جاری تھا، اس دوران میوزک بجانے پر دوسری تنظیم نے فیسٹیول بند کرانے کی کوشش کی۔
اس دوران دونوں طلبا تنظیموں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی، جس میں ایک طالب علم زخمی ہوا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا۔