• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر پورٹ بلوچستان حکومت کے حوالے کی جائے،بی این پی عوامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر حضور بخش نےمطالبہ کیا ہے کہ گوادر پورٹ بلوچستان حکومت کے حوالے کیا جائے اور بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو فنی تعلیم کے لئے چین بھیجا جائے تاکہ جب گوادر پورٹ فعال ہو تو نوجوان رپورٹ پر کام کرسکیں یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ بی این پی عوامی کبھی ترقی کی مخالف نہیں رہی ہم نے ہمیشہ جمہوری انداز اپناتے ہوئے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جد وجہد کی ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے مگرگوادراور سی پیک کے  حوالے سے بلوچ علاقوں کو نظر انداز کرنے کی کو ششیں کی جا رہی ہے۔  
تازہ ترین