کاچھو اور کیرتھر کے پہاڑی علاقوں میں جِلدی مرض لیشمینیا کے پھیلاؤ کے باعث اسپتالوں میں لیشمینیا سے متاثرہ مریضوں کا غیر معمولی رش ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع میں لیشمینیا کے مزید600 مریض اسپتال آئے، لیشمینیا مریضوں کی تعداد 2ہزار 100 تک پہنچ گئی۔
محکمہ صحت کی ٹیمیوں نے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا۔ محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسپرے مہم بھی جاری ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لیشمینیا کےمریضوں کوا دویات کی فراہمی جاری ہے۔
واضح رہے کہ لیشمینیا ایک مخصوص مکھی سینڈ فلائی کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، سینڈ فلائی مکھی پاک افغان سرحدی علاقوں سے دیگر علاقوں میں پھیل رہی ہے۔
لیشمینیا کے مریض کو خارش اور زخم ہوجانے سے شدید تکلیف ہوتی ہے۔