کاچھو، کیرتھر کے علاقوں میں مخصوص مکھی کے کاٹنے سے ہونے والا جِلدی مرض لیشمینیا وبائی شکل اختیار کر گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق 1500سے زائد شہری جلدی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید شیخ کا کہنا ہے کہ لیشمینیا ایک مخصوص مکھی سینڈفلائی کے کاٹنے سے پھیل رہاہے، سینڈفلائی مکھی پاک افغان سرحدی علاقوں سے دیگر علاقوں میں پھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خارش اورزخم ہوجانے سے مریض کو شدید تکلیف ہوتی ہے۔
ڈی ایچ او کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں طبی امدادمیں مصروف ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں اسپرے، مرض کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔