• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریہ اسپتال میں زیرِ علاج ، تصویر شیئر کردی

بھارتی فلم میکر ایشوریہ رجنی کانت کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تامل سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ کورونا کا شکار ہوگئی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’تمام احتیاطی تدابیر کے بعد بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے، براہ کرم ماسک پہنیں، ویکسین لگائیں اور محفوظ رہیں۔

اپنی پوسٹ میں ایشوریہ نے سال 2022 کے لیے یہ بھی لکھا کہ ’دیکھتے ہیں یہ سال مجھے مزید کتنے سرپرائز دیتا ہے۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شادی کے 18 برس بعد بھارتی جوڑی ایشوریہ اور دھنوش نے طلاق کا اعلان کیا تھا۔

ایشوریہ اور دھنوش کی اچانک طلاق نے کئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا، جوڑے کے ایک قریبی دوست نے انکشاف کیا تھا کہ دھنوش بہت زیادہ کام کرنے کا عادی تھا، جو بھی اسے جانتا ہے وہ یہ یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ دھنوش کسی بھی چیز پر اپنے کام کو فوقیت دیتا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید