• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بالی ووڈ جوڑی کی شادی کے 18 برس بعد طلاق ہوگئی

’18 سال کا ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا‘
 ’18 سال کا ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا‘

بھارتی ورسٹائل اداکار دھنوش اور اہلیہ ایشوریہ رجنی کانت نے شادی کے 18 سال بعد راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ نے ایک مشترکہ بیان میں شوہر دھنوش سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

جوڑے نے مشترکہ طور پر جاری سوشل میڈیا بیانات میں کہا کہ 18 سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد  علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکار نے اپنے بیان میں کہا کہ ’دوست، جوڑے، والدین اور ایک دوسرے کے خیر خواہ کے طور پر 18 سال کا ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ سفر ترقی، افہام و تفہیم اور موافقت کا رہا ہے۔ آج ہم ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں جہاں ہمارے راستے الگ ہورہے ہیں۔

دھنوش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایشوریہ اور میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، براہِ کرم ہمارے فیصلے کا احترام کریں اور نجی زندگی میں مداخلت کرنے سے گریز کریں۔

ایشوریہ نے یہی بیان شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کسی کیپشن کی ضرورت نہیں ہے، صرف آپ کا ساتھ اور آپ کی محبت ضروری ہے۔‘

خیال رہے کہ دھنوش اور ایشوریہ نے 2004 میں شادی کی تھی، جوڑے کے دو بیٹے یاترا اور لنگا ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید