• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کیخلاف بیانات، ہاکی لیجنڈ رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی


پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی لیجنڈ رشید الحسن پر دس سال کی پابندی عائد کر دی ہے، سابق اولمپیئن نے وزیراعظم پاکستان کے بارے میں توہین آمیز بیانات دیے تھے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے پابندی کی تصدیق کردی ہے۔

آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایات پر پابندی عائد کی گئی ہے، سابق اولمپئن رشید الحسن نے پی ایچ ایف کے بھجوائے گئے شوکاز کا جواب نہیں دیا تھا۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے یہ بھی کہا کہ رشید الحسن کے ریمارکس کا حکومت کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید