• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے اسکردو کے مناظر کی تصاویر پوسٹ کیں، فوٹو گرافر کا ذکر نہیں کیا


وزیراعظم عمران خان نے اسکردو کے سحر انگیز مناظر کی تصاویر پوسٹ کیں، لیکن فوٹو گرافر کا ذکر تک نہیں کیا۔

 پاکستان کے اہم سیاحتی مقامات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرکے دنیا تک پہنچانے والے باصلاحیت نوجوان فوٹو گرافر عارف بلتستانی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

عارف بلتستانی نے کہا کہ صرف اس تصویر کو اتارنے کے لئے انہوں نے منفی 12 ڈگری درجہ حرارت میں مسلسل ٹریکنگ کی۔

فوٹو گرافر نے کہا کہ اگر وزیراعظم ان کا نام بھی شامل کرلیتے تو ان کی مزید حوصلہ افزائی ہوجاتی۔

قومی خبریں سے مزید