• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر افواج پاکستان کو شہباز شریف کا خراج تحسین


پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام ارض وطن کے دفاع، سلامتی اور امن کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے اپنے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم متحد اور یکسو ہے۔

قومی خبریں سے مزید