• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر نے کئی ملین ڈالرز ریونیو آنے کی خوشخبری سنادی


وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے مستقبل میں کئی سو ملین ڈالرز کے ریونیو آنے کی خوشخبری سنادی۔

امین الحق نے کہا کہ موبائل کمپنی کے لائسنس کی تجدید سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر 486 ملین ڈالرز یا 85 ارب 57 کروڑ کا ریونیو حاصل ہوگا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاز موبائل کمپنی دونوں بینڈز میں مجموعی طور پر 13 اعشاریہ 6 میگا ہرڈز کی تجدید کروائے گی۔

امین الحق نے کہا کہ تجدیدی رقم امریکی ڈالرز یا پاکستانی روپیہ میں ادا کرنے کی سہولت دی گئی ہے، لائسنس کی تجدید 15 سال کیلئے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی اور فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ کو لائسنس تجدید کیلئے ہدایات دے دی گئی ہیں۔

پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ جاز کا لائسنس 5 جولائی 2022 کو معیاد پوری کررہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید