سرگودھا(نامہ نگار)ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ہیڈکوارٹر ) جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھاکے دورہ کے موقع پر جیل میں تعمیراتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چوہدری سلطان علی،سپرنٹنڈنٹ، خان وحید خان،ریاض احمد خان اور علی امیر شاہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر محکمہ بلڈنگ کے انجینئر نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ہیڈکوارٹر) جیل خانہ جات پنجاب لاہور کو بلڈنگز کی تعمیراتی کام کے بارے میں تفصیلی بریف کیا ۔ڈی آئی جی نے اس موقع پر اسیران کو دئیے جانے والے کھانے کا معائنہ کیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا ۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو سراہا اورسپرنٹنڈنٹ کو سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں ہدایت کیں۔