• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

افغان لیگ اسپنر اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے راشد خان نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے تھری ایڈیٹس سے ملوادیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر راشد خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی موجود ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں راشد خان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف گھاس پر بیٹھے ہیں اور کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

راشد خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے’3 idiots‘ لکھا ۔

افغان کرکٹر نے مزاحیہ انداز میں ناصرف شاہین شاہ اور حارث رؤف کو بیوقوف کہا بلکہ خود کو بھی اس صف میں کھڑا کردیا۔

راشد خان کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ’توجہ فرمائیں۔‘

اس کے ساتھ ہی حارث رؤف نے قہقہوں والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید