• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی، شہید کیپٹن ڈاکٹر بلال کی نماز جنازہ ادا

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر

پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل کی نمازِ جنازہ فیصل آباد میں ادا کردی گئی ہے۔

نمازجنازہ میں فوج کےافسران، سیاست دان اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کیپٹن بلال خلیل نوشکی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

کیپٹن بلال نے ڈی جی خان میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا اور آرمی میڈیکل کور کو جوائن کیا تھا۔

خیال رہے کہ دہشتگردی کی لہر شدید ہوگئی، پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملہ کیا گیا جس کے باعث 7 فوجی جوان شہید اور 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

 وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ ہم اپنی بہادر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا، قوم ہماری سیکورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے جو ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید