• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ: 2025 میں 15805 کیسز نمٹائے، سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

جاری کردہ رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2025 کے دوران 15 ہزار 805 کیسز نمٹائے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے  سال بھر میں سنگل بینچز نے 11 ہزار 108، لارجر اور ڈویژن بینچز نے4 ہزار 697 مقدمات کے فیصلے کیے۔ 

عدالت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس 2 ہزار 93 کیسز نمٹا کر سرِ فہرست رہے، جبکہ جسٹس محمد اعظم خان نے 1 ہزار 841  اور جسٹس محمد آصف نے 1 ہزار 338 کیسز نمٹائے۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے 1 ہزار 223 کیسز نمٹائے، انہوں نے بطور قائم مقام چیف جسٹس 13 کیسز کا فیصلہ کیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے 1 ہزار 80  اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 107 کیسز نمٹائے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 706، جسٹس بابر ستار نے 387 کیسز کے فیصلے کیے، جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے347، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 812 کیسز نمٹائے۔

سالانہ رپورٹ کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 685 اور جسٹس خادم حسین سومرو نے 529 کیسز نمٹائے۔ چیف جسٹس، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل لارجر بینچ نے 32 کیسز نمٹائے۔

رپورٹ کے مطابق ڈویژن بینچ میں سے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل اسپیشل ڈویژن بینچ نے سب سے زیادہ 412 کیسز نمٹائے، یہ بینچ ٹیکس کیسز کی سماعت کے لیے بنایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید